جنرل امیر حاتمی ایران کے آرمی چیف، جنرل سید مجید موسوی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایرانی مسلح افواج کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر میجر جنرل امیر حاتمی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا نیا چیف کمانڈر، اور بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے فرمان میں میجر جنرل امیر حاتمی کی وابستگی، قابلیت اور تجربے کو بطور آرمی چیف تقرری کی بنیاد قرار دیا، اور ان سے فوج کی قیادت میں ایک انقلابی اور تبدیلی پر مبنی انداز اپنانے کی توقع ظاہر کی۔
جنرل حاتمی اس سے قبل 2013 سے 2021 تک وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایرانی رہبر اعلیٰ کے فرمان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے وفادار اور باصلاحیت اہلکاروں کے وسیع ذخیرے، اور دفاعِ مقدس اور اس کے بعد کے تجربات کی روشنی میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ آپ کی قیادت میں جنگی تیاری کی بہتری، روحانی اور فکری بنیادوں کو مضبوط بنانے، اہلکاروں کی فلاح و بہبود میں بہتری، اور مسلح افواج کی دیگر شاخوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے کوششیں تیز ہوں گی۔
سپریم لیڈر نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی مخلصانہ اور قابل قدر خدمات کو بھی سراہا۔
جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کے بعد، آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے طور پر مقرر کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
مہر نیوز کے مطابق یہ تقرری جمعہ کے روز صیہونی حکومت کی جارحیت میں پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کے بعد سامنے آئی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتہ کے روز ایک حکم نامے کے ذریعے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
شہید میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ ایران کے اعلیٰ فوجی جنرلوں میں سے ایک تھے، جنہیں گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں شہید کر دیا گیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنرل سید مجید موسوی ایرو اسپیس فورس خامنہ ای نے مسلح افواج موسوی کو آیت اللہ کا نیا
پڑھیں:
وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، لانگ مارچ کے روٹ پر اتفاق
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم سے ملاقات کی جس میں کوئٹہ سے آنے والے لانگ مارچ کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات پر اتفاق ہوگیا۔
ملاقات کے دوران طے پایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء مظفرگڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان اور لاہور پہنچیں گے۔
طلال چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور تک سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کمیٹی “حق دو بلوچستان” کے منتظمین سے بات چیت کرے گی اور کوشش کی جائے گی کہ لانگ مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو۔
لاہور پہنچنے کے بعد اسلام آباد جانے سے متعلق مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت بلوچ عوام کے مسائل کے حل کے لئےسنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
لیاقت بلوچ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور لانگ مارچ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائے۔