ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں سے متعلق قانون میں بڑی تبدیلی!
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ فارمیٹ میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن سے متعلق قوانین میں تجویز کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
کرک انفو کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی تجویز آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی نے پیش کی تھی جس کو چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے منظور کیا۔ یہ تبدیلیاں ٹیسٹ فارمیٹ میں 17 جون، ایک روزہ فارمیٹ میں 2 جولائی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔
موجودہ قانون کے مطابق مینز ون ڈے انٹرنیشنل کی ہر اننگز میں دو نئی گیندیں استعمال ہوتی ہیں، یعنی دونوں اینڈز سے ایک ایک گیند۔ قانون میں تبدیلی کے بعد اب ہر اننگز میں 34 ویں اوور کے اختتام تک دو نئی گیندیں استعمال ہوں گی اور 34 ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دو میں سے ایک گیند کا انتخاب کرے گی جس کو 35 سے 50 اوورز تک استعمال کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ’بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن قائم کرنا ہے‘۔
دوسری جانب آئی سی سی نے کنکشن پروٹوکولز میں بھی تبدیلی کی ہے۔
مزید پڑھیئے: آئی سی سی نے کس طرح کے کیچز پکڑنے پر پابندی عائد کی؟ ویڈیو دیکھیں
نئے پروٹوکولز کے مطابق ٹیمیں میچ ریفری کو میچ شروع ہونے سے قبل مخصوص رولز کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل کے نام لکھ کر دیں گی جن میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک سیم بولر، ایک اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔
واضح رہے رواں برس کے ابتداء میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ آل راؤنڈر شیوم ڈوبے کو بولنگ آل راؤنڈر ہرشت رانا سے تبدیل کیا تھا۔ ہرشت رانا نے اس میچ میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد میچ ریفری کے ہرشت رانا کو کھیلنے دینے فیصلے پر بہت بحث ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فارمیٹ میں کے مطابق
پڑھیں:
8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا
سورت(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر اَکاش کمار چودھری نے ناقابلِ یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
رانجی ٹرافی کے میچ میں انہوں نے لگاتار آٹھ چھکے لگا کر نہ صرف دو عظیم کرکٹرز سر گارفیلڈ سوبرز اور روی شاستری کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ صرف 11 گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔
یہ شاندار کارکردگی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے درمیان دوسرے دن دیکھنے میں آئی۔
???? Record Alert ????
First player to hit eight consecutive sixes in first-class cricket ✅
Fastest fifty, off just 11 balls, in first-class cricket ✅
Meghalaya's Akash Kumar etched his name in the record books with a blistering knock of 50*(14) in the Plate Group match against… pic.twitter.com/dJbu8BVhb1
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 9, 2025
میگھالیہ کی ٹیم جب 576 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی، تو 25 سالہ اَکاش نمبر آٹھ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔
ابتدائی چند گیندوں پر دو سنگلز لینے کے بعد، انہوں نے بائیں ہاتھ کے اسپنر لیمار دابی کو ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے رسید کیے۔
یہ کارنامہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس سے قبل صرف دو کھلاڑی سر گارفیلڈ سوبرز (1968) اور روی شاستری (1985) انجام دے چکے ہیں۔
اگلے اوور میں آف اسپنر ٹی این آر موہت کی ابتدائی دو گیندوں پر بھی اَکاش نے دو مزید چھکے جڑ دیے یوں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں آٹھ لگاتار چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
میگھالیہ کی ٹیم نے 629 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی اس وقت اَکاش چودھری 14 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔