امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔

جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔

گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بروکلن پارک پولیس چیف مارک برولی کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی جعلی پولیس کار سے ایک ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔

اس لسٹ میں متعدد قانون سازوں اور سرکاری حکام کے نام درج تھے جن میں ہارٹمین اور ہوف مین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مقتولہ میلسا ہارٹمین منی سوٹا ہاؤس کی سابق اسپیکر بھی رہ چکی تھیں اور 2004 سے اسمبلی کی رکن تھیں۔ ان کے دو بچے تھے۔

اسی طرح دوسرے واقعے میں زخمی ہونے والے سینیٹر جان ہوف مین 2012 میں منتخب ہوئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منی سوٹا مین اور اور ان

پڑھیں:

بشریٰ انصاری نے شوہر سے 38 سال بعد طلاق کیوں لی؟ اداکارہ نے بتادیا

لیجنڈری اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشریٰ انصاری ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ اشنا شاہ کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے شادی شدہ زندگی کو بہت آئیڈیالائزڈ کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والدین کی خوبصورت اور محبت بھری شادی دیکھی تھی۔ اسی سوچ کے تحت میں نے بھی شادی کی لیکن یہ خواب چکنا چور ہوگیا۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے پہلے شوہر اقبال انصاری ایک بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بھی ایک روایتی پاکستانی مرد کی طرح نکلے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر کو ہر وقت اس بات کی فکر رہتی تھی کہ میں گھر میں کیا کر رہی ہیں اور کیا نہیں، اور انہیں ان تمام چھوٹے چھوٹے معاملات پر پریشانی ہوتی تھی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے دل میں تو ہمیشہ یہی خیال رہا کہ شادیاں پریوں کی کہانی جیسی ہوتی ہے لیکن جب شادی ہوئی الٹا نکلا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہماری کبھی نہ بن سکی، ازدواجی زندگی خوشگوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ علیحدگی پر مجبور ہوئیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں مائیں اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت کرتی ہیں کہ وہ بڑے ہوکر ماماز بوائے بن جاتے ہیں، جس کے اثرات شادی شدہ زندگی پر پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی اور 36 سال بعد دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوئی۔

جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں خاص طور پر اقبال حسین کے ساتھ نام جوڑا جاتا رہا۔

اگرچہ بشریٰ انصاری نے کافی عرصے تک ان افواہوں کی تردید کی، تاہم بعد میں انہوں نے اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آرٹیکل 225 کے برعکس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کا آغاز
  • بشریٰ انصاری نے شوہر سے 38 سال بعد طلاق کیوں لی؟ اداکارہ نے بتادیا
  • 15 سال پرانا راز کھل گیا، سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار 
  • چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری
  • اسمبلی کے تقدس پر حملہ ناقابل برداشت، قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا
  • اسلام آباد: زندہ جلائی گئی خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ ہوا ویڈیو بیان عدالت میں پیش
  • راولپنڈی: سدرہ قتل کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
  • بابو سرٹاپ: نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ