وزیراعلیٰ گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مسلح ہوکر اسلام آباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر تم گولی مارو گے تو جواب میں ہم بھی گولی چلائیں گے اور صرف گولی نہیں چلے گی بلکہ تمھیں ٹھوک کر ماریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔ وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔ جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا اور پارٹی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔
حیران کن طور پر جلسہ گاہ میں بجلی بلا تعطل جاری رہی جبکہ اطراف کے علاقے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاریکی میں ڈوبے رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مسلح ہوکر اسلام آباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر تم گولی مارو گے تو جواب میں ہم بھی گولی چلائیں گے اور صرف گولی نہیں چلے گی بلکہ تمھیں ٹھوک کر ماریں گے۔ انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام تیار رہیں اگر ہم پر گولی چلی تو پھر انہیں بھی گولی کھانی پڑے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن نے 5 اگست کو ایف نائن پارک میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لیے انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامر کی جانب سے یہ درخواست ایڈووکیٹ انصر محمود کیانی کے توسط سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جمع کروائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی اپنے سیاسی بیانئیے کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ایک پرامن جلسہ (ورکر کنونشن) کا انعقاد کرنا چاہتی ہے، لہٰذا انتظامیہ سے جلسے کی باقاعدہ اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پارٹی کی تنظیمِ نو اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔