شاہراہِ بھٹو عوام کیلیے پیپلز پارٹی حکومت کا تحفہ ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہراہِ بھٹو عوام کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کا تحفہ ہے۔ جدید انفراسٹرکچر ترقی کی ضمانت ہے، اور عوام کو سہولت دینا ہی ہماری اصل خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہِ بھٹو کے دوسرے فیز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آمد و رفت بہتر ہوگی تو معیشت مضبوط ہوگی۔ یہ سڑک صنعتی علاقوں تک رسائی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترقی کا سفر سڑکوں سے جْڑا ہے، ہم راستے آسان بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری اور صنعتی رابطوں کو تیز اور محفوظ بنانا ہمارا عزم ہے۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سب سے بڑا منصوبہ ہے، اور ہم جلد قائد آباد تا کاٹھور شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے کی تکمیل چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کے دوسرے فیز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انٹرچینج شاہ فیصل تا قائدآباد کا معائنہ کیا اور خود گاڑی چلا کر منصوبے کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ کی گاڑی سینئر وزیر شرجیل میمن ڈرائیو کر رہے تھے جبکہ ناصر حسین شاہ اور سینیٹر وقار مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ نے گاڑی کا ٹول ٹیکس بھی خود ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری، شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال کراچی میں ہوا۔ مرحوم آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آفتاب شعبان میرانی کا شمار پی پی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے۔ ان کا تعلق ضلع شکار پور کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ 1990ء کی دہائی میں وزیراعلیٰ سندھ بعد ازاں وزیر دفاع بھی رہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔