حضرت معصومہ (س) کے فضائی دفاع کے 2 اہلکار شہید ہو گئے، گورنر قم
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے حضرت معصومہ (س) کے فضائی دفاع کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر سردار ربانی اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران قم المقدس کے گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے حضرت معصومہ (س) کے فضائی دفاع کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر سردار ربانی اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ آذربائیجان شرقی میں تمام نشانہ بنائے گئے مقامات فوجی مراکز ہیں۔ آذربائیجان شرقی کے بحران مینجمنٹ ادارے نے کہا ہے کہ ہماری بنیادی ڈھانچے کو کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید ہو گئے ہیں
پڑھیں:
شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع ہیڈ کوارٹر تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔