ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
تہران/تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز سے کیے جانے والے ایک اور حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور خطے میں ایک بڑی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے کے دوران پہلے مرحلے میں 100 اور دوسرے مرحلے میں 50 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 9 اسرائیلی شہری ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے، ان میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور دیگر کئی اسرائیلی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، حملے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں اور ساحلی شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری سمیت کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حیفہ اور تامرا بستی میں گرے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنی جاتی رہیں، پورے ملک میں خطرے کے سائرن ایک بار پھر بج اٹھے، ایرانی حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کچھ ایرانی میزائلوں کو اردن کی حدود میں روکا گیا تاکہ وہ اسرائیلی سرزمین تک نہ پہنچ سکیں تاہم اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جنگی طیارے شمالی اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسرائیلی شہر بیت یام میں ایرانی حملوں کے بعد 35 افراد لاپتا ہو گئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔