گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرگئی، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں جلد ہی مل گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاوں نے دریا سے باہر نکالا۔

ادھر ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقے املوک تل شاہ ڈھیرئی میں باراتیوں سے بھری فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی میں شرکت کے لیے جانے والی گاڑی پہاڑی میں موڑ کاٹتے ہوئے ڈرئیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، حادثے میں تینتالیس سالہ بلال خان سکنہ گودا اور ایک کمسن بچی خدیجہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار دیگر بیس افراد رضیہ بی بی زوجہ محمد زادہ، عمر 40 سال، سکنہ مردان،نصیبہ بی بی دختر دوا خان، عمر 24 سال، سکنہ اٹک،نایاب بی بی، عمر 17 سال، سکنہ مردان،روشنی بی بی دختر اجمل، عمر 20 سال، سکنہ برہ بانڈئی،سدیس ولد شیر افضل، عمر 23 سال،فیض اللہ ولد عبدالقیوم، عمر 32 سال،شازیہ بی بی زوجہ فیض اللہ، عمر 25 سال،سمن بی بی دختر فیض اللہ، عمر 4 سال،حمدان ولد فیض اللہ، عمر 3 سال،عدنیہ دختر حضرت علی، عمر 5 سال، ارسلان ولد عمر زادہ، عمر 5 سال، سکنہ سرگودھا، جواد ولد پرویز، عمر 8 سال، سکنہ گوندل پنجاب،عدنان ولد حضرت علی، عمر 6 سال، تنویر ولد پرویز، عمر 5 سال،شایان ولد سنز علی، عمر 8 سال، سکنہ مٹہ،انعام اللہ ولد محمد راضی خان، عمر 15 سال، سکنہ ہزارہ، کبل زخمی ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم اورپولیس موقع پر روانہ ہوئی، بروقت کارروائی کی بدولت مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو سیدو شریف کے سنٹرل ہسپتال اور دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیولئی منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیض اللہ

پڑھیں:

حسن ابدال: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 خواتین ہلاک، 1 لاپتا

اٹک کے علاقے حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا، چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

حسن ابدال میں موسلادھار بارش کے باعث جھاری کس کے مقام پر گاڑی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔

گجرات میں چار بچے بارش کے پانی میں ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں، چک بیلی خان روڈ ڈھوک بدھال میں بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خشت بھٹہ کھاریاں میں چار بچے بارش کےجمع پانی میں ڈوب گئے، مقامی افراد اور ریسکیو نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔

بچوں کی عمریں نو سے تیرہ سال کے درمیان ہیں، مٹی اٹھانے کے بعد کھیت میں بارش کا پانی جمع تھا، بچے پانی میں نہاتے ہوئے گہرے حصے میں چلے گئے تھے۔

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب  آگئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کی گاڑی بڑی چٹان تلے دب کر تباہ؛ کرنل سمیت 2 افسران ہلاک اور 3 زخمی
  • حسن ابدال: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 خواتین ہلاک، 1 لاپتا
  • حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں سے 5 افراد ریسکیو 5 لاپتا
  • حسن ابدال: برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا، 1 ہی خاندان کے 10 افراد شامل
  • کوئٹہ: ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی
  • بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی
  • جرمنی: ٹرین حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک
  • ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی