data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے دن آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو “چوکرز” کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے، تاہم جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران میدان میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا 1998 چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اب27 سال بعد آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

سعید اجمل کی آسٹریلیا چیمپئنز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 6 وکٹیں لے اڑے

لندن:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا لیجنڈز کی ٹیم 74 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

سعید اجمل نے 3.5 اوورز میں صرف 16 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عماد وسیم نے 2، سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 75 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
  • 18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا
  • عامر خان نے فلم ‘سیارا’ کی کامیابی کی ’’اصل‘‘ وجہ بتا دی
  • سعید اجمل کی آسٹریلیا چیمپئنز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 6 وکٹیں لے اڑے
  • لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟
  • اولمپکس 2028: کرکٹ کے کوالیفائنگ فارمولے پر اتفاق، پاکستان کے لیے بُری خبر
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4 کرکٹرز بدھ کو امریکا روانہ ہونگے
  • بھارتی کرکٹرز کی لاکھوں روپے مالیت کی جرسیاں چوری ہوگئیں
  • افریقی ملک کانگو میں چرچ پر حملہ، 38 سے زائد افراد ہلاک