جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فاتح( آسٹریلیا کو شکست)
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
تیسری وکٹ پر ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی 147 رنز کی شاندار شراکت داری قائم
ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا
آئی سی سی ٹیسٹ چیمیئن شپ کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیت لیا،جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،کپتان باؤما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے۔لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انکی اننگز میں چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے چوتھے روز گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز کیساتھ اننگز کا آغاز کیا، تاہم دن کے آغاز پر نتھین لائن کی پہلی وکٹ گری، جو محض 2 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔جوش ہیزل ووڈ 17 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جبکہ مچل اسٹارک 58 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ کینگروز نے جنوبیا فریقا کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا اور ایڈن مارکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے اور اس وقت کریز پر ایڈن مارکرم 102 جبکہ کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ریان رکلٹن 6 اور وائن مولڈر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کے دونوں کھلاڑی مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقا نے 43 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے دوسرے روز کا آغاز کیا۔ کپتان باوما اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 63 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 94 کے مجموعی اسکور پر افریقی کپتان 36 بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان کی وکٹ کے بعد جنوبی افریقا کی 5 وکٹیں 44 رنز کے اضافے کے ساتھ گر گئیں اور پوری ٹیم 138 پر پویلین لوٹ گئی۔ڈیوڈ بیڈنگھم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کائل ویرائن 13، کیشو مہاراج 7، کیگیسو رباڈا 1 اور مارکو جینسن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 28 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ لارڈز کے میدان میں کسی بھی کپتان کے اب تک کے سب سے بہترین فیگرز ہیں۔مچل اسٹارک نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی ٹیم نے 74 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن دن کے اختتام پر 144 رنز پر 8 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ ٹیم کی مجموعی برتری 218 رنز تک پہنچی ۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیرے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارنس لبوشین 22، اسٹیون اسمتھ 13، بیو ویبسٹر 9، ٹریوس ہیڈ 9، کپتان پیٹ کمنز 6، عثمان خواجہ 6 اور کیمرون گرین 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔مچل اسٹارک 16 اور نیتھن لائن 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پروٹیز کی جانب سے لْنگی اینگیڈی اور کیگیسو رباڈا نے 3، 3 جبکہ وائن مْلڈر اور مارکو جینسن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پہلے روز جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسٹیو اسمتھ 66، ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز 1، مچل اسٹارک 1 جبکہ نیتھن لائن اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز کے پہلے روز 43 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھی جبکہ 169 رنز کا خسارہ باقی تھا، افریقی بیٹر ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار ک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کے سکواڈ میںکپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور این لونگی جبکہ آسٹریلیا کے سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشن، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل تھے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا کی جانب سے اور جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقا کی کپتان پیٹ کمنز وکٹوں کے نقصان کر نمایاں رہے ایڈن مارکرم وکٹ حاصل کی مچل اسٹارک ا و ٹ ہوئے رنز بناکر اسکور پر کا ا غاز کے ساتھ رنز کی رنز کے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز