Daily Sub News:
2025-11-04@04:16:36 GMT

مذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

مذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئے

مذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

تحریر سجاد بھٹی
ایک سیاستدان جنگی بیانیہ اختیار کرتا ہے، تو عموما مقصد قومی سلامتی نہیں بلکہ قومی جذبات کو ابھار کر اپنے حق میں سیاسی رائے عامہ ہموار کرنا ہوتا ہے۔جب معیشت گرتی ہے، بیروزگاری بڑھتی ہے، عوام سوال کرنے لگتے ہیں تب ایک دشمن تلاش کر کے، جنگی ماحول پیدا کر کے ووٹروں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دی جاتی ہے۔یہی حربہ ہٹلر نے آزمایا، یہی کھیل مشرق وسطی میں کھیلا گیا، اور اب ایک بار پھر دنیا کے مختلف حصوں میں قوم پرستی اور مذہبی تعصبات کے نام پر ہتھیاروں کو گرم کیا جا رہا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا چند ہزار یا چند لاکھ ووٹوں کے لیے کروڑوں انسانوں کی جانوں کو داو پر لگایا جا سکتا ہے؟ کیا ایک قوم کی انا، دوسری اقوام کے بچوں، عورتوں اور بیگناہوں کی لاشوں سے سیراب کی جائے گی؟سیاست کا اصل مقصد تو عوام کی فلاح، امن، تعلیم اور خوشحالی تھا، مگر جب سیاست طاقت کا کھیل بن جائے، تو پھر امن سب سے بڑا خطرہ بن جاتا ہے۔
نریندر مودی مسلسل تیسری مدت کے لیے انڈیا کے وزیر اعظم بن کر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بہار میں انتخابی مہم کیلئے چالیس جلسے کرنے کے باوجود چالیس نشستیں ہار گئے۔ نر یندر مودی کی بھارتی سرکار چار برس سے زائد کا عرصہ مکمل کر چکی ہے اور ملک میں نئے انتخابات کی آمد آمد ہے آئندہ برس مئی میں بھارت میں عام انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی ان انتخابات میں دوبارہ فتح حاصل کرنے کے لیے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ متحرک ہیں، تاہم ملک میں ملازمتوں کی کٹوتی، زرعی شعبے میں اجناس کی گرتی قیمتوں، دیہی علاقوں میں آمدن میں کمی اور اصلاحات کے نام پر ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ روپے کی قدر میں اسی ریکارڈ کمی کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا۔ اسی تناظر میں بھارت میں بڑے احتجاجی مظاہرے بھی دیکھے گئے۔

نر یندر مودی کی شہرت روز بروزگھٹنے لگی ہے اور کاروباری حلقوں میں یہ مشہور ہو چکاہے کہ مودی کی وزارت عظمی سے پہلے دنیا بھر میں ان کے دیش کو شائننگ انڈیا کے نام سے پکارا جاتا تھا لیکن آج بنیاد پرست اور انتہا پسند بھارت کے نام سے پکارا جا رہا ہے ۔
جیسے نر یندر مودی نے اپنی گرتی شہرت کو بچانے کے لیے پاکستان پر حملہ کیا اور منہ کی کھانی پڑی اور دنیا میں بھارت کی رسوا ئی کا سبب بنا اسی روش کو اب اسرائیل کی حکومت اپنا رہی ہے
بارہ جون کواپوزیشن نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جسے مسترد کر دیا گیا۔اس بل سے فوری انتخابات کی راہ ہموار ہو سکتی تھی لیکن وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو صرف آٹھ ووٹوں سے حکومت بچانے میں کامیاب ہو گئے۔اپوزیشن کی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد اب انہیں دوبارہ ایسا بل پیش کرنے کے لیے 6 ماہ انتظار کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو نے اپنی مقبولیت کو بحال کرنے کے لیے دوسرے دن ہی تیرہ جون کو ایران کے ساتھ جنگ کا اعلان کرتے ہوئے آپریشن رائزنگ لائن کا آغازکردیا اور ایران کے جوہری اور عسکری قیادت کو نشانہ بنایا۔جس سے مشرق وسطی کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔اگر اسرا ئیل نے یہی روش جاری رکھی توایک نئی عالمی جنگ چھڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔نریندر مودی او نیتن یاہو جیسے مذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔اسرائیل اور بھارت کی عوام کے ساتھ ساتھ عالی دانشوروں ، صاحب بصیرت ا ور با اثر حلقوں کوچاہیے جتنی جلدی ہوسکے ان دونوں مذہبی جنونیوںکو اقتدار کے ایونوں سے باہر نکالیں تاکہ عالمی امن کو لاحق خطرات سے نکالا جا سکے۔
ہمیں بحیثیت عوام یہ سمجھنا ہو گا کہ اگر ہم نے ووٹ صرف نعروں پر دیا، تو کل ہماری نسلوں کو بارود، بھوک اور بے گھری ورثے میں ملے گی۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم سیاستدانوں سے سوال کریں، ان کے فیصلوں کو عقل اور اخلاق کے ترازو میں تولیں۔ ہمیں جنگ نہیں، امن کی سیاست کرنی ہے ووٹوں کی نہیں، انسانیت کی سیاست کرنی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال انصاف خطرے میں،اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور ایران پر جارحیت عالمی قانونی اقدامات کی متقاضی ہے ٹیکنالوجی جنگیں جیتتی ہے، انسانیت جانیں ہارتی ہے مسلم دنیا پر مربوط جارحیت عبدالرحمان پیشاوری__ ’عجب چیز ہے لذتِ آشنائی‘ غزہ اور فلسطین: مسلم دنیا کا امتحان بیلٹ اور بندوق: بھارت کے انتخابات پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر کیوں انحصار کرتے ہیں؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دنیا کے

پڑھیں:

مالدیپ نے نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر پابندی لگا دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مالدیپ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے نئی نسل کے لئے سگریٹ خریدنے اور فروخت پر پابندی نافذ کردی ہے، یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد سگریٹ نہیں خرید سکیں گے اور نہ انہیں فروخت کی جا سکے گی۔

مالدیپ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ایک نسل کے لیے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وہاں یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے لیے سگریٹ کو خریدنا یا انہیں سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اس پابندی کا اطلاق اس جنوبی ایشیائی ملک میں یکم نومبر سے ہوا ہے

مالدیپ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے جس کا مقصد عوامی صحت کو تحفظ فراہم کرنا اور تمباکو سے پاک نسل کو پروان چڑھانا ہے۔ بیان کے مطابق اس اقدام سے مالدیپ دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیا ہے جہاں ایک پوری نسل کے لیے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر سال دنیا بھر میں 7 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔

2021 کے اعداد و شمار کے مطابق مالدیپ میں 15 سے 69 سال کی عمر کے افراد کی ایک چوتھائی سے زائد آبادی تمباکو نوشی کی عادی ہے۔ یہ شرح 13 سے 15 سال کی عمر کے نوجوانوں میں لگ بھگ دوگنا زیادہ ہے۔ اگرچہ مالدیپ دنیا کا پہلا ملک بنا ہے جہاں اس طرح کی پابندی کا نفاذ ہوا ہے مگر کچھ دیگر ممالک میں بھی اس پر غور کیا جا رہا ہے یا کسی حد تک نفاذ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ 2022 میں اس طرح کی پابندی لگانے کے قریب پہنچ گیا تھا جب حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر تمباکو نوشی کی پابندی عائد ہوگی۔ مگر اس پابندی کا اطلاق کبھی نہیں ہوسکا اور قانون کی منظوری کے ایک سال بعد اسے واپس لے لیا گیا۔

برطانیہ میں بھی اس طرح کے بل سامنے آئے مگر انہیں منظوری نہیں مل سکی، مگر اب اس حوالے سے ایک نئے قانون پر غور کیا جا رہا ہے۔ مالدیپ کی جانب سے تمباکو نوشی کی روک تھام کے حوالے سے کافی عرصے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حکومت نے 2024 کے آخر میں ای سگریٹس کی تیاری، درآمد اور ہر عمر کے افراد کے لیے اس کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی حکام کو توقع ہے کہ نئی پابندی سے ہر عمر کے افراد میں تمباکو نوشی کے استعمال کی شرح میں کمی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • مالدیپ نے نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر پابندی لگا دی
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
  • یوسف تاریگامی کا بھارت میں آزادی صحافت کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش