ایمپریس مارکیٹ کراچی میں 400 گاڑیاں پارک کرنے کی فزیبلٹی بنا لی: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ میں پارکنگ سب سے بڑا چیلنج تھا، آج یہاں 400 گاڑیاں پارک کرنے کی فزیبلٹی بنائی ہے۔
ایمپریس مارکیٹ میں گوشت سیکشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کےلیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں گے، کراچی والوں کی مدد سے بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ ماضی میں لوگ مافیاز کے سامنے سر جھکا دیتے تھے، ہم مافیاز سے لڑ رہے ہیں، کارروائی کرتے ہیں تو یہ الزام لگاتے ہیں، اسٹے لے آتے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال مزید 6 تاریخی مارکیٹوں کی تزئین و آرائش کریں گے، چند روز میں کے ایم سی کا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی ہے اوراس پر کارروائی کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں
قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول ڈیوٹی کے لئے تین گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک سادہ گاڑی فراہم کی گئی ہے، یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے ویک اینڈ لاہور آمد پر ڈیوٹی دیں گی۔