سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کیلئے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے، انسانی جھنڈہ بھی بنایا جائیگا، تمام شہریوں کو شرکت کی دعوت ہے جب کہ یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمہ ثقافت کو گائیگی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئیگا۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں ، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی، تھوڑی تکلیف کو درگزر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، سیاسی جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کیے جائیں گے جب کہ تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمہ تعلیم اپنے پروگرامات ترتیب دے رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم آزادی پر گاڑی دکان یا عمارت کی سجاوٹ پر انعام
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن دینے سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عائشہ ملک کے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پینشن خیرات یا بخشش نہیں بلکہ ایک آئینی و قانونی حق ہے جو سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو منتقل ہوتا ہے اور اس میں تاخیر جرم کے زمرے میں آتی ہے۔
جولائی میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں
عدالت نے واضح کیا کہ بیٹی کی پینشن شادی کی حیثیت کے بجائے مالی ضرورت اور حق کی بنیاد پر دی جانی چاہیے، طلاق کا وقت والد کی وفات سے پہلے یا بعد میں غیر متعلقہ ہے۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے 2022 کے امتیازی سرکلر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی پینشن کو شادی سے مشروط کرنا آئین کے آرٹیکل 9، 14، 25 اور 27 کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا صنفی مساوات میں عالمی درجہ بندی میں آخری نمبر پر ہونا افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار فاطمہ کی پینشن بحال کی تھی تاہم سندھ حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسے مسترد کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار
مزید :