ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
یروشلم /تل ابیب /تہران (سب نیوز)ایران نے اسرائیل پر نیا حملہ کردیا جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 14 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ارنا نیوز کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ سے حملوں کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیے، جب کہ ہائیپر سانک اور بیلسٹک میزائلوں کے ٹکرانے پر اسرائیلی شہر حیفہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایران کے تازہ حملے کے بعد اسرائیلی کے متعدد شہروں میں سائرن بجادیے گئے جب کہ صہیونی فوج نے شہریوں کو ہدایت دی ہیں کہ وہ محفوظ ٹھکانوں سے باہر نہ نکلیں۔اسرائیل کے چینل 13 نے ابتدائی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے شمالی ساحلی شہر حیفہ اور پڑوسی قصبے تامر کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ایک ایرانی بیلسٹک میزائل حیفہ کے مشرق میں شمالی شہر تامرا میں ایک 2 منزلہ عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی بھی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیت یام میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 10 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 3 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، چینل 12 کے مطابق رات بھر ایرانی میزائل حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے آسمان میں ایرانی کروز میزائل دکھائی دے رہے ہیں۔ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کا ایک بڑا حملہ کیا ہے، جو فوجی آپریشن وعدہ صادق تھری کا حصہ ہے۔پاسداران انقلاب کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس میں ڈرون حملے بھی کیے گئے ہیں، حملوں کے بعد حیفہ آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے ایک براہِ راست نشریاتی بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کی نئی جارحیت کے جواب میں جاری مشترکہ حملہ آور کارروائیوں کے سلسلے وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی تیاری کے مراکز اور اس ریاست کے توانائی کی فراہمی مراکز کو بڑی تعداد میں ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو ایرانی مسلح افواج کی حملہ آور کارروائیاں مزید شدت اور بڑے پیمانے پر جاری رہیں گی۔ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈیفنس سسٹم نے کامیابی کے ساتھ اسرائیل کے 3 کروز میزائل، 10 ڈرونز اور درجنوں چھوٹے ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے۔گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز ایران کی جانب سے تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار خزانہ کمیٹی کی اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم ، آن لائن اشیا پر ٹیکس عائد کرنیکی سفارش ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون محدود کا اعلان، جوہری تنصیبات حملوں پرخاموشی ناقابل قبول، دفتر خارجہ سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میزائل حملے اسرائیل پر ایران کے
پڑھیں:
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مسلسل چوتھے روز غزہ کی پٹی پر حملے کیے، جن میں 3 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعات امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کے لیے ایک اور امتحان ثابت ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ شمالی غزہ کے علاقوں میں اسرائیل نے گولہ باری اور فائرنگ کی، جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی میں کئی اہم معاملات، جیسے حماس کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کے انخلا کا شیڈول، ابھی تک حل طلب ہیں۔ یہ معاہدہ تین ہفتے قبل نافذ ہوا تھا، تاہم وقفے وقفے سے ہونے والے تشدد کے واقعات نے اسے بار بار پرکھا ہے۔
28 اور 29 اکتوبر کو اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کے جواب میں غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 104 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، حماس کی جانب سے اسرائیل کے 2 یرغمالیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کرنے کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 30 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
جنگ بندی کے تحت، حماس نے تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا، بدلے میں تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں اور نظر بند شہریوں کو رہا کیا گیا۔ اسرائیل نے بھی اپنی افواج کو پیچھے ہٹانے، حملے روکنے اور امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔
حماس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ تمام 28 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرے گی، جبکہ اسرائیل 360 فلسطینی جانبازوں کی لاشیں واپس کرے گا۔ اب تک حماس نے مجموعی طور پر 17 اسرائیلی لاشیں واپس کی ہیں، جبکہ 225 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ منتقل کی گئی ہیں۔ حماس کے مطابق باقی اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور ملبے سے نکالنے میں وقت لگے گا، جبکہ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس تاخیر کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
غزہ میں جاری تقریباً دو سالہ جنگ میں اب تک 68 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور پورا علاقہ شدید تباہی کا شکار ہے۔