ایران کا دفاعی موقف برقرار، سید عباس عراقچی کا دوٹوک اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ کا تہران میں مقیم غیر ملکی سفراء سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ سب نے غزہ میں دیکھا کہ غاصب اسرائیل کے ہاتھوں نہ صرف معصوم فلسطینی عوام شہید ہوئے بلکہ انسانی حقوق، بین الاقوامی انسانی قوانین، بین الاقوامی حقوق اور تمام عالمی معیارات بھی غزہ میں قتل کر دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ نے صہیونی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے جائز دفاع کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا اور ہماری مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں پوری قدرت و اختیار کے ساتھ انجام دیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج صبح (اتوار، ۲۵ خرداد) تہران میں مقیم غیر ملکی سفراء سے ملاقات میں کہا کہ آپ سب نے غزہ میں دیکھا کہ غاصب اسرائیل کے ہاتھوں نہ صرف معصوم فلسطینی عوام شہید ہوئے بلکہ انسانی حقوق، بین الاقوامی انسانی قوانین، بین الاقوامی حقوق اور تمام عالمی معیارات بھی غزہ میں قتل کر دیے گئے۔
انہوں نے اپنے ایران پر صہیونی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بار صہیونی رژیم نے بین الاقوامی قوانین کی ریڈ لائن کو عبور کیا ہے اور وہ ہے ایک ایٹمی تنصیب پر حملہ، جو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ایک سنگین جرم شمار ہوتا ہے، جس کی ہر حالت میں ممانعت ہے۔ بدقسمتی سے اس اقدام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے حسی کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں تھینک ٹینک سے خطاب میں کہا ہک ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے دو طاقتوں والا نظام تھا، پھر ایک طاقت کا غلبہ دیکھا، اور اب دنیا ایک نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب دنیا طاقتور ملکوں اور طاقتور خطوں کی طرف جا رہی ہے۔ ہمیں قانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، اس لیے اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔