سربراہ ایس یو سی نے کہا کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین کی سربلندی اور ترویج اور امام اوّل حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ”یوم غدیر” تکمیل دین اور نظام امامت و ولایت کے اعلان کے حوالے سے تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے، یہ خاتم النبین ۖ کے بعد سلسلہ نبوت و رسالت کے خاتمے اور امامت و ولایت کے آغاز کے ٹائم فریم کی نشاندہی ہے۔ ”روز غدیر” کی مناسبت سے اسلامیان عالم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین دین قرار دیا گیا ہو اور جس کی ترویج و اشاعت کے لئے رحمت اللعالمین ۖ  جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کئے ہوں ‘ حج بیت اللہ کے بعد غدیر جیسے تاریخی میدان میں اس کی تکمیل کازبان وحی سے اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور عالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالاخر دنیائے عالم کو دین کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ رسول اکرم ۖ کے اعلان سے واضح ہوا کہ جس معنی میں پیغمبر ۖ مولا ہیں اسی معنی میں علی مولا ہیں اس کی روشنی میں تمام پر لازم ہے کہ اسلام کی حفاظت، تشریح، ترویج اور نفاذ کا مرجع، مرکز، محور، امام اور جانشین پیغمبرۖ علی ابن ابی طالبؑ کو تسلیم کریں، ان کی اطاعت کریں اور تطہیر نظام و معاشرہ کیلئے ان کے بھرپور عملی اقدامات میں ان کا ساتھ دیں۔ آپؑ نے تطہیر نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف، اعتدال، توازن، حقوق کے حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کے لئے جامع اصلاحات کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے، آپ کے اندر ذاتی اور اجتماعی رہنمائی کے لئے تمام خصوصیات اور شرائط موجود تھیں جن میں ایک عام انسان سے لے کر دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواہش مندوں کے لئے مکمل استفادے کا سامان موجود تھا اور آپ کی سیرت و کردار اور عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین کی سربلندی اور ترویج اور امام اوّل حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے اور یوم غدیر کی بابرکت موقع پر اسلامی مملکت ایران کی کامیابی اور صہیونی شر کے خاتمے کیلئے دعا گو ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ ساجد نے کہا کہ یوم غدیر کے لئے

پڑھیں:

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، ندا صالح پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ندا صالح نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔

 ندا صالح نے بطور پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور اس اہم سنگ میل کے ساتھ خواتین کے لیے ایک نئی راہ ہموار کر دی ہے۔

ندا صالح نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کی ڈرائیونگ کی مکمل تربیت حاصل کی، جس میں انہیں چینی اور پاکستانی ماہرین نے جدید ٹرانزٹ نظام کو چلانے کے تمام فنی و حفاظتی تقاضوں سے روشناس کروایا۔

81 سالہ امریکی خاتون دنیا کی سب سے معمر ٹرین ڈرائیور قرار

اکیاسی سالہ امریکی خاتون دنیا کی سب سے معمر ٹرین ڈرائیور قرار دیدی گئیں۔

ان کی تقرری محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ یہ پاکستان میں خواتین کو تکنیکی شعبوں میں شامل کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

ندا  ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی ریل گاڑیوں کا شوق تھا، ڈگری مکمل کرنے کے بعد میں نے اورنج لائن منصوبے میں انجینئرنگ کی اسامی کے لیے درخواست دی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹرین ڈرائیورز کی تربیت جاری تھی، تو میں نے چینی انتظامیہ سے درخواست کی کہ خواتین کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے، خوش قسمتی سے انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر میرے اہلِ خانہ نے اس غیر روایتی شعبے میں قدم رکھنے پر تشویش ظاہر کی، مگر میرے جذبے اور سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مکمل حمایت کی۔

ندا نے بتایا کہ ٹرین چلانا بظاہر مشکل نہیں، مگر یہ ایک انتہائی ذمے داری کا کام ہے جو مکمل توجہ اور نظم و ضبط کا تقاضا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ ٹرین آپریٹ کرنے سے قبل ذاتی طور پر تمام سروسنگ اور مینٹیننس ایریاز کا معائنہ کرتی ہوں تاکہ یقین ہو جائے کہ سب کچھ حفاظتی  معیار پر پورا اُترتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام برسی شہید قائد
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • علی پور میں زائرین پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی ریلی، علمائے کرام کا خطاب
  • لیبیا: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ہلاک
  • قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی طلب
  • چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی
  • پاکستان میں نئی تاریخ رقم، ندا صالح پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں
  • اسائلم کیسے لیا جاتا ہے، پاکستانی شہری اس کے سب سے زیادہ خواہاں کیوں؟
  • کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی
  • فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ  دینے کی وجہ بتا دی