عمران خان اوربشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے پی ٹی آئی سرپرست اعلیٰ عمران خان اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی رہائی کے مطالبے پر ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جانشیر جونیجو، مرکزی سینئر نائب صدر میر ولی مغیری، مرکزی نائب صدر نثار خان، پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فہیم خان، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کراچی منصور خٹک، معراج شاہ، ولید ہاشمی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔رہائی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کراچی کے صدر جانشیر جونیجو نے کہا کہ ”عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر کی یوتھ جاگ چکی ہے۔ پاکستان کا نوجوان عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہے۔ عمران خان نے اس ملک اور قوم کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب ان کی رہائی کے لیے بھرپور تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ”پہلے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، چور حکمران مسلط کیے گئے، اور پھر عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں آئینی ترامیم لائی گئیں۔ اظہارِ رائے کا واحد ذریعہ میڈیا بھی پیکا ایکٹ کے تحت بند کیا گیا۔انہوں نے کہا ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، جبکہ میرٹ کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔”جانشیر جونیجو کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور ان کی اہلیہ کو جیل میں ڈال کر انہیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے جو کہ قوم کے جذبات کو مجروح کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رہائی کے یوتھ ونگ کے لیے
پڑھیں:
تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن روشن کر دی۔ انہوں نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 50 نہیں بلکہ 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو حکومت بلا جھجک کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، یہی دو ستون ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔ سعودی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے جدید شعبوں میں مفت تربیت دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لاکھوں نوجوانوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھیجے گی تاکہ وہ جدید ہنر سیکھ کر وطن کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں، اور انہی کے ہاتھوں میں ملک کی تقدیر ہے۔ حکومت ان کی تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے علامہ اقبال کے اشعار سنائے، جن پر شرکاء نے پرجوش داد دی۔
یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اس بار بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ طلبہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اسکیم کے تسلسل کا مطالبہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا سے جڑ سکیں اور اپنے تعلیمی خواب پورے کر سکیں۔
تقریب کا ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ شہباز شریف نے نہ صرف ان کی خواہش پوری کی بلکہ انہیں اپنی نشست پر بٹھا کر نوجوانوں کے احترام اور ان کی عزتِ نفس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ تقریب محض لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا موقع نہیں تھی، بلکہ یہ اس پیغام کی تجدید تھی کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے — اور یہی وہ وژن ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف “قوم کی اصل نجات” قرار دیتے ہیں۔