اسرائیل ایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر پڑنے لگے، جہاں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 76.37 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً دو ڈالر بڑھ کر 75.
یہ اضافہ جمعہ کو تیل کی قیمت میں سات فیصد اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی ممکنہ جنگ کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔
دوسری جانب، پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 دنوں کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ تیل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں بھی متاثر ہوتی ہیں، جس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیل کی قیمت
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 28 پیسے کی کمی سے 282 روپے 67 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران سپلائی بڑھتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر اس سطح پر برقرار نہ رہ سکی۔ دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔