برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس یعنی ایم آئی6 کی سربراہی کے لیے بلیز میٹریویلی کا تقرر کیا گیا ہے۔ وہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی 18ویں سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

بلیز میٹروویلی 1999 سے ایم آئی6 کا حصہ ہیں اور اس وقت ٹیکنالوجی اور جدت سے متعلق شعبہ ’کیو سیکشن‘ کی سربراہی کر رہی ہیں، انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کی، اور مشرق وسطیٰ اور یورپ میں خفیہ آپریشنز میں حصہ لیا ہے، وہ برطانیہ کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی5 میں بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنی نامزدگی پر بلیز میٹریویلی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی سروس کی قیادت کا موقع ملنے پر فخر اور اعزاز محسوس ہو رہا ہے۔ ’ایم آئی5 اور جی سی ایچ کیو کے ساتھ مل کر ایم آئی6 برطانوی عوام کو محفوظ رکھنے اور ملک کے مفادات کو بیرونِ ملک فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب برطانیہ کو بے مثال نوعیت کے خطرات مثلاً دشمن ممالک کی جاسوس کشتیوں کی موجودگی یا سائبر حملوں کا سامنا ہے۔

سابق سربراہ سر رچرڈ مور، جنہوں نے 2020 میں عہدہ سنبھالا تھا، تقریباً 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں, وہ ایک سفارتکار کی حیثیت سے ترکیہ میں برطانیہ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایم آئی5 اور جی سی ایچ کیو کی قیادت پہلے بھی خواتین سنبھال چکی ہیں، مگر ایم آئی6 کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، اس تقرری کو بعض مبصرین نے ’زندگی میں فن کی عکاسی‘ قرار دیا ہے — جیسا کہ فلموں میں جیمز بانڈ کی باس یعنی ایم کا کردار، جسے طویل عرصے تک جوڈی ڈینچ نے نبھایا تھا۔

بلیزمیٹریویلی کا موجودہ کردار ایم آئی6 کے کیو برانچ کی سربراہی ہے، وہی کیو جسے جیمز بانڈ فلموں میں نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ماہر کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم آئی5 ایم آئی6.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم ا ئی5 ایم ا ئی6 ایم ا ئی6 ایم ا ئی5

پڑھیں:

فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید

پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینیئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: باپ کے بھارت کی جیل میں قید ہونے کی تکلیف نہیں بھول سکتی، سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ فاطمہ مجید

سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ سماجی و ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کی تعیناتی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور سندھ حکومت کے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: دریائے نیلم کی ٹراؤٹ مچھلی میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

اعلان میں کہا گیا کہ فاطمہ مجید ماہی گیر برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جو اس اہم شعبے کی سربراہی کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ فاطمہ مجید فشریز ڈیپارٹمنٹ

متعلقہ مضامین

  • برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  •  امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا  سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات