data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائیں، ورنہ فونز بلاک کیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ایڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود ٹیکس ادا کر کے اپنے موبائل فونز رجسٹر کریں تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ فون کی رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مجاز اور قانونی بینک چینلز کے ذریعے مکمل کیا جانا چاہیے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور مشکوک ذرائع سے رجسٹریشن کی پیشکش کرنے والے افراد یا ویب سائٹس سے مکمل اجتناب کیا جائے کیونکہ ایسے دعوے محض فراڈ پر مبنی ہوتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ نیا موبائل فون خریدنے سے پہلے اس کا آئی ایم ای آئی نمبر ضرور چیک کریں اور صرف وہی فون خریدیں جو پی ٹی اے سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف غیر رجسٹرڈ ڈیوائس استعمال کرتا ہے تو اس کے فون کو کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے، جس سے رابطے منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کا عمل قانونی طریقے سے مکمل کریں اور اپنے موبائل آلات کو محفوظ بنانے کے لیے صرف مستند ذرائع سے ٹیکس ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی اے

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش