برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی سربراہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
لندن(آئی پی ایس )برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ بنایا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہونگی، وہ ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سال کی بلیز میٹرویلی 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون چیف کی تقرری کو تاریخی قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمی بخاری وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے،وزیر دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا کے ذریعے دین کیخلاف فتنہ انگیزی عروج پر ہے، علامہ الیاس قادری تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ ، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ہلک ہوگن کس خفیہ بیماری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارے؟ رپورٹ سامنے آگئی
معروف امریکی ریسلر اور عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس انٹرٹینر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:’ عظیم دوست کھو دیا ‘، ٹرمپ کاہلک ہوگن کے انتقال پر ردعمل
طبی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ شدید دل کا دورہ (acute myocardial infarction) بنی، جبکہ بعد از مرگ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ خاموشی سے خون کے سرطان (leukemia) اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی (atrial fibrillation) جیسے سنگین امراض میں مبتلا تھے۔
فلوریڈا کے علاقے سیفٹی ہاربر میں ایمرجنسی سروسز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی طبیعت میں خرابی کے باعث ان کے اہل خانہ نے فوری طور پر مدد طلب کی، لیکن دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں چل بسے
ہلک ہوگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے سب سے مقبول چہروں میں سے ایک تھے۔
وہ نہ صرف ریسلنگ کے رنگ میں، بلکہ فلموں، ٹی وی شوز اور اشتہارات میں بھی مقبول رہے۔
انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔
ان کی موت پر دنیا بھر سے ریسلنگ اور شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر نے ان کے اعزاز میں یکم اگست کو ’ہلک ہوگن ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا دل کی بیماری ریسلر ریسلر ہلک ہوگن ریسلنگ کینسر