وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔
انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔
یہ بھی پڑھیے بااثر ممالک نے ایران کیخلاف ووٹ دینے کا کہا ہم نے صاف انکار کیا، اسحاق ڈار کا انکشاف ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرےوزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔