سمندر میں 35 فٹ طویل بلو وہیل مردہ حالت میں دیکھی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستان اور ایران کے درمیانی سمندر میں 35 فٹ طویل بلیو وہیل مردہ حالت میں دیکھی گئی ہے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ایک مقامی ماہی گیر نے کونتانی کے مقام پر بلیو ویل کی لاش کی اطلاع دی۔
اندازہ ہے کہ یہ وہیل چند روز قبل ہلاک ہوئی ہے، تیز لہروں اور سمندری بہاؤ کے باعث وہیل کی لاش گوادر بے کی طرف آئی۔
اندازہ ہے کہ وہیل مچھلیاں پکڑنے والے جالوں میں پھنس کر ہلاک ہوئی، بلیو وہیل پاکستان کے سمندرمیں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے نیلی وہیل کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
آخری بار 8 اپریل 2024 کو بلوچستان کے علاقے گڈانی میں بلیو وہیل دیکھی گئی تھی۔
بلیو وہیل کو اب تک زمین پر پائے جانے والے سب سے بڑے جاندار کے طور پر جانا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔
انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔