پاکستان ایران ساحل پر 35 فٹ بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد کے قریب واقع گوٹربے کے علاقے میں ایک 35 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ اس بارے میں ابتدائی اطلاع ایک مقامی ماہی گیر نے دی، جس کے بعد ماحولیاتی تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) نے تصدیق کی۔
WWF کے مطابق وہیل بلوچستان کے علاقے کنتانی کے قریب ملی ہے، اور اندازہ ہے کہ وہ چند روز قبل ہی ہلاک ہوئی۔ ابھی تک وہیل کی ہلاکت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی، لیکن شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ماہی گیروں کی گلنیٹ میں پھنس گئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بلیو وہیل کو بہت کم دیکھا جاتا ہے، اور اس سے قبل آخری بار 8 اپریل 2024 کو بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی میں ایک بلیو وہیل دیکھی گئی تھی۔ عام طور پر بلیو وہیل کی لمبائی 100 فٹ اور وزن 200 ٹن تک پہنچ سکتا ہے، اس لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا جانور مانا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمندری حیات کے تحفظ کے لیے ایک الارم ہے، اور گلنیٹ جیسے خطرناک جالوں کے استعمال پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔