Jasarat News:
2026-07-24@07:36:24 GMT

حیدرآباد،گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا،بچہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد:حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق 3افراد زخمی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچے کے ورثاءکا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا،غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

 حیدرآ باد کے گنجان آباد علاقے ریلوے پھاٹک گجراتی پاڑہ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے دس سالہ بچہ عامر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دھماکا ایل پی جی کی دکان میں بڑے سلنڈر چھوٹے سلنڈر میں گیس منتقلی کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، لوگ گھروں سے نکل آئے اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کواسپتال منتقل کیا.

 دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، ہلاک ہونے والے بچے کے ورثاءنے نعش کے ساتھ ایس ایس پی آفس پر دھرنا دیا.

 ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود پھلیلی پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی ایل پی جی فلنگ کا کاروباری جگہ جگہ جاری ہے جس کے باعث حادثہ ہوا۔

 اس سے قبل بھی کئی حادثات ہوچکے لیکن پولیس نے اس غیر قانونی کاروبار کو اپنی کمائی کا دھندا بنا ہوا ہے جبکہ متعلقہ ادارے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے فوری طور پر ان عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، دھرنے کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہ بلاک ہوگئی، اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مذکورہ گودام کو سیل کردیا گیا، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ،واضح رہے کہ گزشتہ رات حالی روڈ پر بھی گیس سلنڈر دھماکے سے ایک بچہ زخمی ہوا تھا

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار