بلدیہ عظمیٰ اور اسٹاک ایکسچینج باہمی تعاون سے کام کریں گے‘میئر
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کراچی میں پروجیکٹ بیکڈ فنڈ ریزنگ کے لئے میونسپل بونڈز متعارف کرانا چاہتے ہیں، مالیاتی صورتحال میں استحکام اور شہریو ں کو ترقیاتی عمل میں ساتھ رکھنے کے لئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج باہمی تعاون سے کام کریں گے، آئی آئی چندریگر روڈ پرگیٹ وے آ ف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیرکرنا چاہتے ہیں، شاہراہ کو نوپارکنگ زون اور و واک ایبل بنانے کے عز م پر قائم ہیں، ریلوے گراؤنڈ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرادی ہے، اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کر کے ایم سی، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے مفید اور پائیدار منصوبوں پر کام کریں گے، عنقریب آئی آئی چندریگر روڈ کی بہتری کا پروجیکٹ مکمل کرکے دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان، سندھ اور کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول دستیاب ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ Gong Ceremony میں شرکت کے موقع پراپنے خطاب میں کیا۔ میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب تاریخ کے پہلے میئر ہیں جنہوں نے اسٹاک ایکسچینج کی Gong کو بجانے عمل میں حصہ لیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج کے لئے
پڑھیں:
پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو مریم نواز ناراض ہو جائیں گی، میئر کراچی
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کیلئے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کیلئے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کیلئے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کیلئے وزیراعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہو جائیں گی۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ کہاں کتنا کام ہوا ہے، آپ پچھلے سال کی پی ایس ڈی پی نکالوا لیں، جنوبی پنجاب اس وقت مشکل میں ہے، عظمیٰ بخاری اور مجھ میں فرق ہے، میں کسی سے لڑنا نہیں چاہتا، اگر پی آئی ڈی سی ایل لاہور، ملتان یا پشاور میں کام نہیں کر رہی تو کراچی میں کیوں؟۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کیلئے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کیلئے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں، کراچی کیلئے آپ کمپنی بنا دیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں۔