تائیوان کے سابق صدر ماینگ چین میں منعقد فورم میں شریک
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے سابق صدر ما یِنگ جو نے آبنائے تائیوان کے پار تبادلوں کو بڑھانے کے لیے چین میں ایک فورم میں شرکت کی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے فوجیان صوبے کے شہر شیامین میں سالانہ آبنائے فورم کا انعقاد کیا۔ شیامین تائیوان کے مغرب میں واقع ہے۔ چین سرکاری میڈیا کے مطابق تائیوان سے ما ینگ کے ساتھ 7ہزار سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، جن کا تعلق تائیوان میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کواومنتانگ سے ہے۔ دوسری جانب چینی کمیونسٹ پارٹی کی جماعت عاملہ کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے نمبر 4 عہدیدار وانگ ہْنِنگ نے تائیوان کی آزادی اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرنے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے تحفظ پر زور دیا۔اس بیان کا اشارہ بظاہر تائیوان کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی طرف تھا، جسے بیجنگ آزادی کا حامی سمجھتا ہے۔ اس موقع پر ماینگ نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے خلاف مشترکہ بنیاد کے تحت تعاون کو گہرا کرنے سے امن اور باہمی فائدے کا ایک مرحلہ تخلیق کرنے میں مدد ملے گی۔بیجنگ بظاہر ما کے ذریعے بات چیت پر زور دے کر صدر لائی چِنگ تے کی ماتحت تائیوان کی حکمران جماعت کو انتباہ دینا چاہتا ہے۔تائیوان کے حکام نے کہا کہ یہ فورم چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے تائیوان کو نشانہ بنانے والے متحدہ محاذ کا پلیٹ فارم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تائیوان کی تائیوان کے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔