پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے پانچ سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ اہم پیشرفت ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے تحت پاک چین صنعتی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ ویئر اور گارمنٹس سیکٹر میں معیار اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت اس معاہدے کو پاک چین معاشی تعاون کی نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے، جو مقامی صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے لیے ترقی کا نیا دروازہ کھولے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔