حکومت نے متوازن بجٹ دیا ، معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ،امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان, سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ، ملازمین سمیت کئی شعبوں کوریلیف دینے کی کوشش کی گئی ، دفاعی بجٹ میں اضافہ بروقت ہے، پوری قوم افواج پاکستان کومضبوط دیکھناچاہتی ہے، اتحادی حکومت نے متفقہ طور پر معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان کی تجاویز نوٹ کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ دیا ہے، ملازمین سمیت کئی شعبوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے متفقہ طور پر معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں، بلاول بھٹو زرداری سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقدمہ اچھے انداز میں لڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک اتفاق رائے کے ساتھ تمام فیصلے کئے گئے اورمستقبل میں بھی متفقہ فیصلے کئے جائیں گے، اپنے تحفظات کے اظہار کا سب کو حق حاصل ہے، اس سے قبل کینالز اور دیگر مسائل پر بھی اتفاق رائے سے فیصلے ہوئے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ایس ڈی پی میں خیبرپختونخواکےلئے کئی اہم منصوبے شامل ہیں تاہم فنڈز میں صوبے کا حصہ کم ہے، ضم شدہ اضلاع کےلئے کئی اہم منصوبے بجٹ کاحصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بار بار اسلام آباد پر حملہ کرنے اور اسلحہ ساتھ لانے کے بیانات نہیں دینے چاہئیں ، امریکا میں بھی ان کااحتجاج ناکام ثابت ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ بروقت ہے، پوری قوم افواج پاکستان کومضبوط دیکھناچاہتی ہے، حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران مسلح افواج نے شاندارکرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تقدیرکوایک شخص کی قید سے نتھی کرنا جائز اورمناسب نہیں ۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ سابق پاٹا اورفاٹا میں 10فیصدسیلزٹیکس کے حوالے سے ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہم نے ماضی میں فاٹا اورپاٹا کے مسائل کے حل کےلئے اپنا کرداراداکیا،ماضی میں ہم نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کوواپس لینے میں اپناکرداراداکیاتھا، اس پر قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اوروزیراعظم کے شکرگزارہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلزٹیکس بھی صرف درآمدی خام مال پرہے،سوشل میڈیا پراس حوالے سے غلط اوربے بنیادخبریں چلائی جارہی ہیں ۔\
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں
چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ ” چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران، ملک میں آر اینڈ ڈی سیکٹر میں مسلسل سرمایہ کاری کی گئی۔ 2024 میں آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری نے 3.6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ، جو 2020 کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔
آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کی شدت 2.68 فیصد تک پہنچی جو یورپی یونین کے ممالک کے اوسط معیار سے زیادہ تھی اور اس سے منسلک افراد کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ۔ اس کے علاو ہ بنیادی تحقیق کا معیار مزید بلند ہو ا ۔ بنیادی تحقیق کے فنڈز 249.7 ارب یوان تک پہنچے ، جو سال 2020 کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہے ۔اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی جرائد میں تحقیقی مقالوں اور بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد لگاتار پانچ سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق سال 2024 میں اعلیٰ ٹیکنالوجی والے کاروباری اداروں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ تھی، جو 2020 کے مقابلے میں 83 فیصد کا اضافہ ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل