ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران بلال خان کی والدہ اپنا قیمتی بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالرز، قیمتی گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے۔
بیگ کی اطلاع فوری طور پر ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید کو دی گئی جس نے ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے کر دیا۔
بیگ درست حالت میں واپس کرنے پر ریلوے مسافر نے ریلویز پولیس کی تعریف کی اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بدھ مت سے منسوب قیمتی جواہرات کی ہانک کانگ میں نیلامی منسوخ، 127 سال بعد بھارت واپس پہنچ گئے
بدھ مت کے بانی گوتم بدھ سے منسوب قدیم جواہرات 127 سال بعد اپنے اصل وطن بھارت پہنچ گئے ہیں۔ یہ جواہرات ہانگ کانگ میں نیلامی سے روکے جانے کے بعد بھارت واپس لائے گئے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے بھارت کی ثقافتی وراثت کے لیے خوشی کا دن قرار دیا۔
یہ جواہرات 1898 میں برطانوی نوآبادیاتی عہد کے زمین دار ولیم کلاکسن پیپے نے اترپردیش کے علاقے پپراہوا میں دریافت کیے تھے جہاں یہ ایک بدھ اسٹوپا میں دفن تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جواہرات بدھا کی راکھ کے ساتھ رکھے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: ’کارگاہ بدھا‘، گلگت بلتستان کا مقام جہاں بدھ مت کے پیروکاروں کا ہجوم ہوتا ہے
ہانگ کانگ میں ہونے والی مجوزہ نیلامی کی مخالفت بھارت کی وزارتِ ثقافت اور عالمی بدھ رہنماؤں نے کی جس کے بعد سوتھبیز نیلام گھر نے نیلامی ملتوی کر دی۔
اب یہ قیمتی نوادرات بھارت حکومت اور نجی ادارے گودرَیج انڈسٹریز گروپ کی شراکت سے واپس لائے گئے ہیں اور ایک خصوصی تقریب میں عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ہمالیہ کے سائے تلے بدھ مت کی قدیم عبادت گاہ
گودرَیج کے سربراہ پیروجشا گودرَیج نے کہا کہ یہ صرف نوادرات نہیں بلکہ انسانیت کی مشترکہ تہذیب و اقدار کی علامت ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ جواہرات بھارت کے بدھ مت سے گہرے تعلق اور عظیم ثقافتی ورثے کی علامت ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
buddhism Piprahwa precious stones آثار قدیمہ بدھ مت جواہرات زیورات