ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی؛ فرانس
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کینیڈا میں جاری جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر میکرون نے بتایا کہ امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کرنے کی پیشکش کی ہے، اور اب پوری دنیا ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔
فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کوئی بھی کوشش ایک “اسٹریٹجک غلطی” ثابت ہوگی، کیونکہ ماضی میں اس طرح کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا کی اس پیشکش کو قبول کر لیتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی-سیون اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چار روز قبل اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے تھے جن میں اعلیٰ فوجی افسران سمیت چھ ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر شدید حملے کیے، جن میں اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ ایران میں بھی ہلاکتوں کی تعداد 24 سے تجاوز کر گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو مزید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی دوران مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں، لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی علاقے میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔