ایران اسرائیل جنگ، ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران اسرائیل جنگ، ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ LPG WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)ایران اسرائیل جنگ کے سبب ملک بھر میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے گیس کی فوری امپورٹ کی اپیل کردی۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے، حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے فوری طور پر خصوصی بندوبست کرے ورنہ پاکستان میں ایل پی جی کا شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ بحران کے سبب گھریلو سلنڈر کی قیمت 5000 سے 6000 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، فی کلو کی قیمت 450 سے 500 روپے تک متوقع ہے، کمرشل سلنڈر 20000 روپے سے 23000روپے تک پہنچ جائے گا۔
عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اور دکان دار کو چاہیے کے اپنا اسٹاک فل رکھیں، ہماری جانب سے وزیراعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم کو درخواست لکھ دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ، 16افراد ہلاک، 124زخمی تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار پاکستان کا ایران میں سفارتی عملے کے بعض ارکان کو اہلخانہ سمیت واپس بلانے کا فیصلہ عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی آئی ایم ایف کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل، ملک بھر میں 40ہزار سرکاری اسامیاں مستقبل طور پر ختمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں ایل پی جی کا خدشہ
پڑھیں:
ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
—فائل فوٹوایران اور عراق کے زائرین کےلیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چارٹر پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواست طلب کر لی۔
سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔
سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔