بانی پی ٹی آئی نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔
بانی پی ٹی آئیعمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔
عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی عالمی حالات
پڑھیں:
عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو ملاقات کے لیئے ان کے کوآرڈینیٹر نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقاتیوں کی فہرست میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن ہے، 6 نام جیل حکام کو بھجوا دیے گئے۔ کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کرنے والوں میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سردار محمد علی، سہیل سلطان، وقاص افتخار کا نام بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔