نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
لندن: مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
نواز شریف نے دو ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، دوران قیام نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں، حکومت پاکستان بہترین کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا تعلق مذہبی اور ثقافتی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔
نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے، مسلم لیگ ن کے اوورسیز کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا چاہیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت زیادتی اور ظلم کررہا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں گے۔
لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے اور ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے، ایسے ہی اٹھ کر کسی پر حملہ کرنا اور جلادینا کوئی بات نہیں ہے، ایسا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔