data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے 3 اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے، یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کے تحت شہر کی 20 مرکزی سڑکوں کو رکشہ فری زون قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کو ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر ان سڑکوں پر کمرشل بنیادوں پر چلنے والے رکشوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن سڑکوں پر یہ پابندی برقرار رہے گی ان میں شامل ہیں،شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دو تلوار سے شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس روڈ، ماڑی پور روڈ، شاہراہ پاکستان، حب ریور روڈ، قائد آباد تا لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، اور سرجانی تا عبداللہ چوک۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان راستوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی تھی، تاہم اس کی مدت میں اب مزید دو ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے، متعلقہ ٹریفک حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کریں۔

شہریوں نے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، جہاں کچھ افراد نے اسے ٹریفک روانی کے لیے مفید قرار دیا، وہیں رکشہ ڈرائیوروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے روزگار پر ضرب قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دو ماہ گیا ہے

پڑھیں:

زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی

مقررین نے کہا کہ زائرینِ کربلا کا راستہ بند کرنا ان کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی روڈ زیارتِ اربعین پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے اور زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ زائرینِ امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر عائد پابندی کے خلاف کراچی میں شاہراہِ پاکستان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین زائرین شریک ہوئے۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ زائرینِ کربلا کا راستہ بند کرنا ان کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی روڈ زیارتِ اربعین پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے اور زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن بھی جاری
  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
  • حکومت نے زائرین پر پابندی امریکی ایماء پر لگائی، ناصر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت 3 جاں بحق
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت تین جاں بحق
  • ایک کتے نے ممبئی کی سڑک پر ٹریفک جام کردی
  • زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی
  • الیکٹرک بائیکس اور رکشوں پر 50 ہزار روپے کی سبسڈی، کیا عام صارف کو بھی فائدہ ہوگا؟