کراچی:

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 20 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دوماہ کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کر نے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی کہ شہر کی مرکزی سڑکوں پر کمرشل بنیاد پر چلنے والے 3 سیٹر اور5 سیٹر رکشوں پر پابندی عائد کی جا ئے۔

کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر شہر کی مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہیدملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دوتلوار شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ، راشدمنہاس، ماڑی پورروڈ، شاہراہ پاکستان، حب ریور روڈ، قائدآباد سے لانڈھی89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپرہائی وے سے ملیرہالٹ، سرجانی عبداللہ چوک کی سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلوں پر مکمل پابندی آئندہ دو ماہ تک مزید رہے گی۔

مزید بتایا گیا کہ دو ماہ قبل ان سڑکوں اور علاقوں میں رکشوں کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی تھی جس میں دو ماہ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رکشوں کے داخلے پر پر پابندی سڑکوں پر دو ماہ

پڑھیں:

گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے گوادر کیلئے کراچی سے مزید دو پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔ 

وزیر بحری امور جنید انور کا کہنا ہے کہ  تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیرہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہ، گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہےْ

جنید انور نے کہا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں، پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن بھی جاری
  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
  • حکومت نے زائرین پر پابندی امریکی ایماء پر لگائی، ناصر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
  • کراچی: مرد اور عورت کی لاشیں ملنے کے کیس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی
  • الیکٹرک بائیکس اور رکشوں پر 50 ہزار روپے کی سبسڈی، کیا عام صارف کو بھی فائدہ ہوگا؟