پی ٹی اے کا زائدالمیعاد شاختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کردی۔
نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے، منسوخ، زائدالمیعاد اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز مرحلہ وار بند ہوں گی، 2017 میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30جون کو بند ہوں گی۔
حکام نے بتایا کہ 2018 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31جولائی کو بندہوں گی، 2019 اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 31اگست اور 30ستمبر کو بند ہوں گی۔
2021 اور 2022 کے شناختی کارڈز پر سمز 31اکتوبر اور 30نومبر کو بند ہوں گی، 2023 تا 2025 زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر سمز 31دسمبر کو بند کردی جائیں گی۔
حکام نے بتایا کہ غیرفعال شناختی کارڈز کی تعداد 49لاکھ 6ہزار 611 ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کراکر سروس بندش سے بچ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شناختی کارڈز پر کے شناختی کارڈز بند ہوں گی کو بند
پڑھیں:
اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔