ایران، اسرائیل کشیدگی، عمران خان نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔ نورین خانم نے کہا کہ بانی کی ایک ہفتے سے کسی سے کوئی ملاقات نہیں تھی تاہم انہیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں، بانی نے کہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔ نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ایلیٹ کلچر کا بجٹ ہے غریب کے حالات بہت برے ہوگئے ہیں، سارا ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہوگا وہی بوجھ اٹھاتا ہے، پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، حالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔
نورین خانم کے مطابق 33 لاکھ تعلیم یافتہ لوگ تین سال میں ملک چھوڑ کر گئے، ملک چھوڑ کر جانے والے 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جاتے ہیں دیکھ لیں کتنا فارن ایکسچینج ملک سے باہر گیا، کے پی میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔ نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم، شبلی فراز ملاقات کے لئے آئیں ان سے مشاورت ہوگی تو کے پی کا بجٹ پاس ہوگا۔ اس موقع پر عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی نے موجودہ حالات میں پاکستانی قوم کو اکھٹا ہونے اور سب کو اتحاد کی طرف توجہ دینے کا بولا ہے، علی امین نے احتجاج سے لاتعلقی نہیں کی، بانی کے لئے دنیا میں جو بھی احتجاج کرے گا ہم ان کے ساتھ ہیں،بانی اس احتجاج پر ہنس رہے تھے۔ اسرائیل پر بانی کا جو موقف ہے وہ سب کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ’’پالیسی میکنگ انکل‘‘ کر رہے ہیں ہم ان کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں، زرداری، نواز شریف اور مریم نواز پاک بھارت جنگ میں کچھ نہیں بولے تھے، امید کر رہے ہیں یہ 17سیٹوں والے جو ہمارے اوپر آئے ہیں ہمیں کچھ بتائیں گے یہ انکا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی کہتے ہیں غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک عالمی حالات کر رہے ہیں دو ہفتوں حالات کے کہ بانی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے: شیخ وقاص
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو روکنے سے متعلق باتیں بالکل غلط ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قاسم اور سلیمان کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں۔
مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے اپنے والد کی رہائی کی تحریک چلانے کے لیے پاکستان آنا چاہتے تھے۔