Express News:
2026-07-24@09:01:41 GMT

عمران خان نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کردی

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔

نورین خانم نے کہا کہ بانی کی ایک ہفتے سے کسی سے کوئی ملاقات نہیں تھی تاہم انہیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں، بانی نے کہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ایلیٹ کلچر کا بجٹ ہے غریب کے حالات بہت برے ہوگئے ہیں، سارا ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہوگا وہی بوجھ اٹھاتا ہے، پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، حالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔

نورین خانم کے مطابق 33 لاکھ تعلیم یافتہ لوگ تین سال میں ملک چھوڑ کر گئے، ملک چھوڑ کر جانے والے 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جاتے ہیں دیکھ لیں کتنا فارن ایکسچینج ملک سے باہر گیا، کے پی میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔

نورین خانم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم، شبلی فراز ملاقات کے لئے آئیں ان سے مشاورت ہوگی تو کے پی کا بجٹ پاس ہوگا۔

اس موقع پر عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی نے موجودہ حالات میں پاکستانی قوم کو اکھٹا ہونے اور سب کو اتحاد کی طرف توجہ دینے کا بولا ہے، علی امین نے احتجاج سے لاتعلقی نہیں کی، بانی کے لئے دنیا میں جو بھی احتجاج کرے گا ہم ان کے ساتھ ہیں،بانی اس احتجاج پر ہنس رہے تھے۔ اسرائیل پر بانی کا جو موقف ہے وہ سب کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ’’پالیسی میکنگ انکل‘‘ کر رہے ہیں ہم ان کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں، زرداری، نواز شریف اور مریم نواز پاک بھارت جنگ میں کچھ نہیں بولے تھے، امید کر رہے ہیں یہ 17سیٹوں والے جو ہمارے اوپر آئے ہیں ہمیں کچھ بتائیں گے یہ انکا کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی کہتے ہیں غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی