’اصل کارروائی ابھی باقی ہے‘، ایرانی فوج کی اسرائیلی شہریوں کو حیفا اور تل ابیب چھوڑنے کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف آئندہ دنوں میں ایک فیصلہ کن اور بڑی کارروائی کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر تل ابیب اور حیفا جیسے اہم شہروں سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں جنرل موسوی نے کہاکہ اب تک ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیاں محض وارننگ تھیں، تاہم اصل اور بھرپور جواب بہت جلد دیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران
’شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا‘جنرل موسوی نے اپنے بیان میں واضح کیاکہ ایران کی قوم اور مسلح افواج شہدا کے خون کا حساب لینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا جان لے کہ ایرانی قوم نے آج تک کسی جارح کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہم اپنے دشمن کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ انتقام کی اصل لہر ابھی آنی باقی ہے۔
’میدان جنگ میں ایران کی جوابی کارروائیاں جاری‘ایرانی عسکری قیادت کے اس سخت ردعمل سے قبل ایران نے تل ابیب اور حیفا پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ حیفا کی ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر معطل ہوگئی۔
ایرانی ذرائع کے مطابق حالیہ حملے میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے تل ابیب میں قائم ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں اہم انٹیلی جنس ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
’24 اسرائیلی ہلاک، ایران کا انتقامی مشن جاری‘جمعہ سے اب تک ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 24 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے کی گئی جارحیت کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جانتے ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں مگر فی الحال انہیں مارنا نہیں چاہتے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران کشیدگی اسرائیل کو وارننگ ایران تل ابیب حیفا شہر مسلح افواج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران کشیدگی اسرائیل کو وارننگ ایران تل ابیب حیفا شہر مسلح افواج وی نیوز ایران کی تل ابیب
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔