مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اس صورتحال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور علاقائی طاقتوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کی دھمکے دے دی ہے۔

نطنز کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان: آئی اے ای اے کی تصدیق

اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں نطنز کی حساس اور زیرِ زمین یورینیم افزودگی تنصیبات کو براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نطنز کو پہنچنے والے نقصانات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں موساد اور آمان کے مراکز پر براہ راست میزائلوں سے حملہ

اسرائیلی وزیر دفاع کی خامنہ ای کو ’صدام جیسے انجام‘ کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سخت الفاظ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حملے جاری رکھے تو انہیں بھی صدام حسین جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی قیادت اسرائیلی شہریوں پر حملوں سے باز رہے ورنہ عبرتناک انجام کے لیے تیار رہے۔

’یہ صرف ایران اسرائیل تنازع نہیں رہا‘، اردن کے بادشاہ کا انتباہ

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے یورپی پارلیمان سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ کشیدگی مشرق وسطیٰ سے نکل کر عالمی خطرہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ جنگ کہاں رکے گی، مگر یہ پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہے۔

ایران مکمل ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ کا سخت مؤقف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے امن مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ایران سے کوئی رابطہ نہیں کیا، انہیں وہ معاہدہ قبول کرنا چاہیے تھا جو میز پر پہلے سے موجود تھا۔

نئے اور وسیع حملے جاری رہیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ

ایرانی بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے اسرائیل میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور مستقبل قریب میں یہ حملے مزید شدت اختیار کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جدید ہتھیاروں کے ساتھ ایک نیا محاذ کھولا جا چکا ہے۔

چین کی امریکا پر شدید تنقید: ’جلتی پر تیل ڈالنے کا عمل بند کیا جائے‘

چینی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا حالات کو بگاڑنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ بیجنگ نے تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل پر ’میزائلوں کی بارش‘، کئی علاقوں میں دھماکے

پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل کے کئی شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجے، جبکہ تل ابیب، یروشلم اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں کو ’میزائلوں کی بارش‘ قرار دیا۔ تل ابیب میں کچھ مقامات پر میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے نقصان ہوا ہے۔

بھارتی طلبہ کا انخلا، شہریوں کو بھی تہران چھوڑنے کی ہدایت

بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران میں مقیم بھارتی طلبہ کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر بھارتی شہریوں کو بھی جلد از جلد شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کئی افراد کو ایران آرمینیا بارڈر کے ذریعے نکالا گیا۔

اسرائیل کا ایران کے اہم فوجی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ختم الانبیا کے سینٹرل ہیڈ کورارٹر کے سربراہ علی شادمانی کوشہید کردیا ہے۔ علی شادمانی چند روز قبل شہید کیے گئے جنرل غلام علی راشد کے جانشین تھے۔ ایران نے فی الحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی حملے کے باوجود نشریات جاری رکھنے والی نیوز اینکر سحر امامی کون ہیں؟

’اسرائیلی حملوں میں ایران کے 20 جرنیل مارے جا چکے‘

اسرائیلی حملوں میں اب تک قریباً 20 ایرانی اعلیٰ فوجی افسران مارے جا چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کئی افسران کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا گیا جبکہ عام شہری بھی ان حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی وزیر دفاع آیت اللہ خامنہ ای جنگ پھیلنے کا خدشہ مشرق وسطیٰ نیتن یاہو وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی وزیر دفاع ا یت اللہ خامنہ ای جنگ پھیلنے کا خدشہ نیتن یاہو وی نیوز خامنہ ای کو کیا ہے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ

 ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم