مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ فورس بنا دی، ٹیمی بروس
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
واشنگٹن ڈی سی میں ایران اسرائیل تنازعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت عراق اور ایران کا سفر نہ کریں۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے مڈل ایسٹ فورس بنا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ فورس بنا دی۔ واشنگٹن ڈی سی میں ایران اسرائیل تنازعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت عراق اور ایران کا سفر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے، ہماری اولین ترجیح اپنے شہریوں کا تحفظ ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے مڈل ایسٹ فورس بنا دی ہے۔ واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے، کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بہت سے ممالک نے سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کو خبردار کرکھا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں امریکی شہریوں کی مدد ٹیمی بروس
پڑھیں:
نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔
اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔