ایران کا اسرائیل کے 28 طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کے دوران 28 اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس نے 28 دشمن طیاروں کا سراغ لگایا اور انہیں روکا۔
فوج کے مطابق ان میں سے ایک جاسوس ڈرون تھا جو “حساس” مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایران کی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم اسرائیل نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اس کے آپریشنز کے دوران اس کے کسی عملے یا طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔