نام نہاد امریکی امداد کیخاطر 1 ہزار 330 فلسطینی شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے زیر انتظام نام نہاد انسانی امداد کی تقسیم کے مراکز میں ابتک 1,330 فلسطینی شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سفاک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتر صورتحال کے باعث متعدد شہداء کے جنازے ہنوز ملبے تلے دبے ہوئے اور گلیوں میں بکھرے پڑے ہیں جبکہ امدادی و شہری دفاع کی ٹیمیں ان مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے یہ اعلان بھی کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نام نہاد انسانی امداد وصول کرتے ہوئے مزید 91 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 666 سے زائد کو زخمی کر دیا گیا ہے جس کے بعد "ایک وقت کا کھانا" حاصل کرنے کی تگ و دو میں قتل کر دیئے جانے والے فلسطینی شہریوں کی کل تعداد 1 ہزار 330 جبکہ زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 818 ہو گئی ہے۔
-
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔