حیدرآباد،سابق اساتذہ کی وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا) نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف وزیر اعلی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی وارننگ دے دی گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا)حیدرآباد کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے نیول رائے ہائی اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے قبل گرٹا کا اجلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان کی صدارت میں ہوا، جس میں مبارک عباسی، محمد حنیف، نگہت عباسی، اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن میں 100فیصد اضافے کے بجائے صرف 8فیصد معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں گروپ انشورنس کی ادائیگی کی جا رہی ہے لیکن سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین اس حق سے محروم ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ کے لیے ملازمین کی تنخواہوں سے باقاعدگی سے کٹوتی کی جاتی ہے، اس کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو ان رقوم سے محروم رکھ کر ان کا حق چھینا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر رواں ماہ کے آخر تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو جلد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے کراچی میں واقع گھر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق کی اورکہا کہ آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے مسجد بیت الاسلام ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔
مرحوم آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے، انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سےگھر منتقل کیا گیا تھا، آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔