data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جینکوز جامشورو، کوٹری اور گڈو پاور ہائوسز کے سرپلس ملازمین کو حیسکو اور سیپکو میں ضم کرانا یونین کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ اس حوالے سے حیسکو ہیڈ کوارٹرز اور سیپکو ہیڈ کوارٹرز میں صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی خصوصی ہدایت پر استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پرپاورہاوسز کے سرپلس ملازمین کی رہنمائی کیلئے اور دور دراز سے آئے ہوئے ملازمین کی قانونی، دفتری مدد کے ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ آنے والے ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان نے حیسکو ہیڈ کواٹرز میں یونین کی جانب سے جینکوز ملازمین کیلئے لگائے گئے اسقتبالیہ کیمپ میں موجود جامشورو، کوٹری، گڈو، پاور ہائوسز کے سرپلس ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اعظم خان، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حنیف خان کے علاوہ جامشورو پاور ہائوسز کے نوید عباسی، عباس چانڈیو، ریاض چانڈیو، راحیل اکبر، سمیع الدین فوجی، حامد قائمخانی، مہر اللہ خان، اکرم خان، وقاص احمد، علی محمد خانزادہ، احسن خان، و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے استقبالیہ کیمپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید بتایا کہ تمام سرپلس ملازمین کی جوائنگ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام ملازمین کی ماہ جون کی تنخواہیں انہیں بروقت ادائیگی ممکن ہوسکے اس حوالے سے یونین نے صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی ہدایت پر حیسکو کے جنرل منیجر ریاض احمد پٹھان اور ڈپٹی منیجر علی خان جمالی سے ملاقات کرکے سرپلس ملازمین کے مسائل بالخصوص تنخواہوں، میڈیکل اور پوسٹنگ کے حوالے سے بات چیت کی جس پر متعلقہ افسران نے یقین دھانی کرائی ہے کہ کاغذات کی فوری تکمیل کے بعد تمام مراحل کو ترتیب وار حل کر لیا جائیگا انہوں نے سرپلس ملازمین کو یقین دلایا کہ جسطرح یونین نے آپکی ملازمت کو تحفظ فراہم کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سرپلس ملازمین ملازمین کی

پڑھیں:

نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔

اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • جرمن چانسلر  کی ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کی خواہش