حکومت کا سولز پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا رہے کہ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز تھی، کابینہ نے کہا کم ہے، سولر پینلز پر ٹیکس بھی 18 سے کم کرکے 10 فیصد کردیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کردیا، باہمی مشاورت سے سیلز ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی، بجٹ میں تنخواہیں 6 فیصد بڑھانے کی تجویز تھی کابینہ نے کہا کم ہے، جس کے بعد تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا، اسرائیل اور ایران کے تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس پینلز پر نے کہا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ