ثنا یوسف کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا، 4 ملزمان میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ ٹانڈا اور جلالپورجٹاں کے درمیان قتل کی لرزہ واردات پیش آئی، ٹک ٹاکر مقدر عباس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پیٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ماموں کے بیٹوں نے بھائی کو مارا ہے ایک ملزم کا نام اویس اور ایک کا نام زاہد ہے، دیگر ملزمان میں خالد اور اُس کا بیٹا ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے۔
مقتول کے بھائی نے مزید بتایا کہ بھائی نے اپنی ویڈیو بھی اپلوڈ کی تھی جس میں بتایا تھا کہ اُس کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےتعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنایوسف کو انکے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی طیارے ترکی میں داخل! ترک ایف 16 کی وارننگ پر فوری واپسی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کو قتل
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔