آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ کا آغاز 12 جون سے ہوگا، فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ اگلے سال 12 جون سے انگلینڈمیں کھیلا جائے گا، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کےدرمیان 12 کو جون ہوگا۔
شیڈول کے مطابق گروپ ون میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور 2 کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں مدمقابل آئیں گی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقا سے 17 جون کو کھیلے گی، پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان میچ 20 جون کو ہوگا، قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 23 جون کو ہیڈنگلے میں میچ کھیلے گی جبکہ 27 جون کو پاکستان کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
گروپ ٹو میں انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور دو کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا پہلا سیمی فائنل 30 جون اور دوسرا 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء جون کو
پڑھیں:
مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد، ملاقاتوں کا شیڈول منظر عام پر آگیا
سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، پاک ایران باہمی منسلکی، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک ایران سرحدی انتظام و سلامتی اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اس وقت اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلہ میں ان کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی منظر عام پر آگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کل سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، آج ایرانی صدر کے ہمراہ آنے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ دورے میں ایرانی صدر کی باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا، ایرانی صدر کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسلام آباد میں وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی صدر کے اعزاز میں کل ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ایرانی صدر کی کل صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات شیڈول ہے، صدر مملکت کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے، ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے، ایرانی صدر نے دوران جنگ ایرانی پارلیمانی اجلاس میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ مسعود پزشکیان کی قیادت میں ایرانی پارلیمانی اجلاس میں تشکر پاکستان کے نعرے بھی لگوائے گئے تھے، حالیہ ایران اسرائیل جنگ اور بھارت کے پاکستان کے خلاف اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے تناظر میں پاک ایران قریب آئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، پاک ایران باہمی منسلکی، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک ایران سرحدی انتظام و سلامتی اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت بھی متوقع ہے، ایران کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شمولیت و فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔