پاکستان میں پہلی مون سون بارش کب ہوگی، پہلا اسپیل کب تک چلے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا مون سون اسپیل 25 جون سے شروع ہوگا اور 2 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں 19 جون سے موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ صبح اور شام کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے موجودہ شدید گرمی کی وجہ بحرِ عرب میں بننے والے کم دباؤ کے سسٹم کو قرار دیا۔
بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔
آئندہ مون سون سیزن میں بارشیں کس قدر ہوں گی؟محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان شدید موسم، ہیٹ ویوز، خشک سالی اور تباہ کن بارشوں جیسے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، لیکن یہ دنیا کے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔
بارش میں 5 فیصد اضافہ، شمال مشرقی پنجاب میں 50 فیصد زائد بارش کی پیشگوئینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارشیں شمال مشرقی پنجاب میں ہوں گی جو گزشتہ مون سون کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہوں گی۔
مون سون کی شدت اگست میں عروج پر ہوگیمحکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی۔ سب سے زیادہ بارشوں کا امکان اگست کے مہینے میں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارشیں پاکستان میں مون سون محکمہ موسمیات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے پاکستان میں مون سون محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات پاکستان میں ہوں گی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔